پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
ویب ڈیسک
اتوار, ۱ مارچ ۲۰۲۰
شیئر کریں
حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ،وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول 5 روپے فی لٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 111 روپے 60 پیسے ہوگی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 122 روپے 26 پیسے ہوگی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے کی کمی کی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل بھی 7 روپے سستا کردیا گیا ہے ۔حالیہ کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت 77 روپے 51 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 92 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے یکم مارچ 2020سے ہوگیا۔