میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امن معاہدہ ،قربانیاں رنگ لائیں، افغانیوں کو مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے ،وزیر خارجہ

امن معاہدہ ،قربانیاں رنگ لائیں، افغانیوں کو مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے ،وزیر خارجہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے طالبان امریکہ معائدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی محنت، قربانیاں رنگ لائیں، افغانیوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ اب خود کرنا چاہیے ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج دنیا میں پاکستان کے کردارکوسراہا جارہا ہے ۔ بھارت بالکل نہیں چاہتا تھا امن معاہدے میں پیشرفت ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی گئیں۔ کچھ قوتوں نے رخنا اندازی کی ہرممکن کوشش کی۔ پاکستان کی محنت،قربانیاں رنگ لائیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کو ناکام بنانے کے لیے بھارت نے افغانیوں کواکسانے کی ہرممکن کوشش کی، افغانیوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے ۔ الحمداللہ ہماری نیت صاف تھی بات آگے چلتی رہی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)اجلاس کے دوران بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوشش کی یہاں پر بھی دشمن کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں