بھارتی پائلٹ کی واپسی کے معاملے پر کھلے دل سے غور کرسکتے ہیں،شاہ محمود قریشی
شیئر کریں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ محفوظ ہے ، واپسی کے معاملے پر کھلے دل سے غور کرسکتے ہیں، حالات کی بہتری کیلئے پاکستان ماضی کی طرح مثبت قدم اٹھانے کو تیار ہے ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے عوام کو پیغام دینا چاہوں گا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے ، افواج پاکستان ایک ذمہ دار فوج ہے ، ہمیں آداب اور عسکری روایات کا پاس ہے ، جنیواکنونشن کے لوازمات سے آگاہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے پائلٹ بالکل محفوظ ہیں، ان کی ہر قسم کی حفاظت کی جا رہی ہے ۔ بھارتی پائلٹ کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالات کی بہتری کیلئے پاکستان کوئی بھی مثبت قدم اٹھانے کیلئے تیار ہے ، پاکستان پہلے بھی مثبت قدم کیلئے تیار تھا، بھارتی پائلٹ کی واپسی کے معاملے پر پاکستان کھلے دل سے غور کرسکتا ہے ۔