میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان 12 ارب ڈالر کا پیکیج حاصل کرنیوالا ہے ، فچ سلوشنز

پاکستان 12 ارب ڈالر کا پیکیج حاصل کرنیوالا ہے ، فچ سلوشنز

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ (Fitch) کے ذیلی ادارے فچ سلوشنز نے کہا ہے کہ پاکستان جلد بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے 12 ارب ڈالر کا پیکیج حاصل کرنے والا ہے ۔

ریٹنگ ایجنسی فچ کے مطابق پاکستان پر اپنے مالیاتی اخراجات میں کٹوتی کے لیے دبائو ڈالا جائے گا ۔ فچ کے مطابق 10 فروری کو وزیراعظم عمران خان اور آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ کی ملاقات کے بعد توقع ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ جلد ہو جائے گا۔

پاکستان نے 2013 میں آئی ایم ایف سے 6 ارب 60 کروڑ ڈالر کا بیل آئوٹ پیکیج حاصل کیا تھا اور اس مرتبہ اس سے تقریباً دگنا پیکیج حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں