میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ، ضلع وسطی میں قائم ناقص عمارتیں خطرہ بن گئیں

سندھ بلڈنگ ، ضلع وسطی میں قائم ناقص عمارتیں خطرہ بن گئیں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بدعنوان افسران نے ضلع وسطی میں ناقص عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ شروع کروارکھا ہے ، جو کسی بھی سنگین حادثے کا سبب بن سکتی ہیں ،جسے حکام بالا نے دانستہ نظر انداز کررکھا ہے ، ذرائع کے مطابق ریحان الائچی پٹہ سسٹم میں شامل ڈائریکٹر عامر کمال جعفری ، ڈپٹی ڈائریکٹر منظور چانڈیو ، بلڈنگ انسپکٹر جاوید قدیر کی سرپرستی میں تاحال ناقص میٹریل سے عمارتوں کی خلاف ضابطہ تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، جو انسانی جانوں کے لیے انتہائی خطرناک بتائی جاتی ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد ٹاؤن کے علاقے ناظم آباد کے پلاٹ نمبر5A/10/10 ، 5C 11/8 ، 5C 8/6 ، 5E 7/39 پر ناجائز تعمیرات کروائی جارہی ہیں ، خلاف ضابطہ تعمیر ہونے والی عمارتوں میں ناقص میٹریل استعمال کیا جارہا ہے ۔ جسے ذمہ دار افسران جان بوجھ کر نظر انداز کررہے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں