شاہ فیصل ٹاؤن، لینڈ مافیا کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں شروع
شیئر کریں
شاہ فیصل کے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن شاہ فیصل نے جرات کی خبر پر پارک سے قبضہ واگزار کروانے کے بعد پارک کی تعمیر شروع کر وادی ، لینڈ مافیا کا سرغنہ رانا تسلیم گرفتار کرودیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر خٹک میونسپل کمشنر ساجد رد ، ڈائریکٹر لینڈ انکروچمنٹ ضعیم قادری، ایڈیشنل ڈائریکٹر فرحان شبیر وٹیم کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں عمل میں آئی ، ادھر دوسری طرف جانب گرفتار لینڈ گریبر کے دست راست ظفر تھلے والا نے عظیم پورہ شاہ فیصل کی حدود میں تھلے کی آڑ میں سڑک و ایکسٹرا لینڈ پر قبضہ کررکھا ہے ، اس حوالے سے متعلقہ تھانے کو بارہا باور کرایا گیا مگر محکمہ انسداد تجاوزات شاہ فیصل کو مایوسی کا سامنا رہا بعد ازاں ٹاؤن میونسپل کمشنر نے متعلقہ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کو آگاہ کیا ، میونسپل کمشنر کے فون پر لینڈ گریبرز کے خلاف پولیس کی نفری فراہم کی گئی بعد ازاں ٹیم انچارج ضعیم قادری ، فرحان شبیر ویگر اسٹاف کے ہمراہ موقع پر ہمراہ پولیس روانہ ہوئے دست راست رانا تسلیم ظفر تھلے والا اور تھلے پہ موجود اس کے درجنوں غنڈوں نے شدید مزاحمت اور ہاتھا پائی کیساتھ نقص امن کا مسئلہ بھی کھڑا کیا جس کے سبب مکمل کاروائی تو نہ ہوسکی مگر پولیس نے موقع پر سے لینڈ گریبر ظفر تھلے والے کے بھائی ساجد کو قانون کی گرفت میں لے لیا ، جسے الفلاح پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ،