یوٹیلیٹی اسٹورز پر درجنوں اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
شیئر کریں
ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے مصالحے، نمک، اچار، شو پالش، کپڑے و برتن دھونے کا سرف اور صابن، مشروبات، ٹوتھ پیسٹ اور کسٹرڈ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 20روپے، ٹوائلٹ کلینر کی قیمت میں17روپے، جوتوں کی پالش 35اور کیچپ 30روپے تک مہنگا کردیا گیا ۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دودھ کا ڈبہ 40روپے، نوڈلز کی قیمت میں 35روپے، مشروبات 60روپے اور بادام کے آئل کی قیمت 20 روپے تک بڑھ گئی ہے، جبکہ میکرونی 45اور چلی گارلگ سارس 40 روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بریانی مصالحہ 10روپے، اچار کی قیمت میں 87روپے، نمک 20روپے اور نمکو کی قیمت میں 5روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ فروٹ جام 45روپے، کریم 40روپے اور باڈی لوشن 80روپے تک مہنگا کیا گیا ہے۔