میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برطانوی رکن پارلیمنٹ کی پاکستانیوں سے متعلق بیان پر معافی

برطانوی رکن پارلیمنٹ کی پاکستانیوں سے متعلق بیان پر معافی

جرات ڈیسک
بدھ, ۱ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

برطانوی رکن پارلیمنٹ نے پاکستانی صحافیوں اور برٹش پاکستانیوں سے متعلق بیان واپس لے لیا اور مبینہ نسل پرستانہ بیان پر معافی مانگ لی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے رامی رینجر نے برٹش پاکستانیوں کو بچیوں کی گرومنگ میں ملوث اور منشیات فروش کہا تھا۔ گجرات فسادات میں مودی کے کردار پر مبنی بی بی سی کی فلم پر رامی رینجر سیخ پا تھے۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف فلم پر بی بی سی کو ناگواری سے بھرا خط لکھتے ہوئے پوچھا تھا کہ کہیں اس لغو فلم کے پیچھے پاکستانی نژاد اسٹاف تو نہیں۔ رامی رینجر نے کہا تھا کہ 30 سے 40 لیبر رکن پارلیمنٹ پاکستانیوں کے ووٹ پر انحصار کرتے ہیں۔ دوسری جانب لیبر ایم پی ڈوڈز نے کہا ہے کہ بھارتی چینل پر رامی رینجر کا بیان اشتعال انگیز اور نسل پرستانہ تھا، لارڈز کمشنر سے درخواست کی گئی تھی کہ تحقیقات کرائیں کہ رامی رینجرز نے قوانین کی خلاف ورزی تو نہیں کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں