بارش کی متوقع صورت حال کے پیش نظرمسجد نبوی ۖ میں انتظامی امور میں تیزی
جرات ڈیسک
بدھ, ۱ فروری ۲۰۲۳
شیئر کریں
مسجد نبوی ۖ کے انتظامی امور کے ذمہ دار حکام نے بتایا ہے کہ متوقع بارشوں اور خراب موسم کے پیش نظر حرم نبوی میں زائرین اور نمازیوں کے لیے انتظامی امور کی انجام دہی تیز کر دی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد نبوی ۖ کے انتظامی امور کی ذمہ دار ایجنسی نے مدینہ منورہ میں متوقع بارش کی صورت حال کے تناظر میں اپنی تیاریاں اور کوششیں بڑھا دی ہیں تاکہ مسجد نبوی ۖ میں زائرین اور نمازیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایجنسی نے مسجد نبوی اس کی چھت اور اس کے صحن کے اندر واٹر سکشن اور واشنگ مشینیں تقسیم کی ہیں اور مسجد کے اندر اور اس کے صحن میں تمام انتظامی کام تیز کردیے ہیں۔ مسجد نبوی ۖ میں کام کرنے والے رضا کاروں اور ورکرز کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔