میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہد خاقان عباسی کی پارٹی عہدے سے استعفے کی تصدیق یا تردید سے گریز

شاہد خاقان عباسی کی پارٹی عہدے سے استعفے کی تصدیق یا تردید سے گریز

جرات ڈیسک
بدھ, ۱ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفے کی تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز کے سینئر نائب صدر بننے کے بعد ان کے لیے پارٹی کے عہدے پر رہنا مشکل ہوگیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی (ن) لیگ کے سینئر نائب صدر تھے۔ شاہد خاقان عباسی سے(ن) لیگ کے رہنماؤں کی رابطے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی مفتاح اسماعیل کو وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹائے جانے پر بھی ناراض تھے۔ میڈیا پر شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے استعفی دینے کی خبریں سامنے آئی ہیں تاہم شاہد خاقان عباسی نے استعفے کی تردید یا تصدیق سے گریز کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں