میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ناجائز وصولیوں کیخلاف بحریہ ٹاؤن کے رہائشی میدان میں آگئے

ناجائز وصولیوں کیخلاف بحریہ ٹاؤن کے رہائشی میدان میں آگئے

ویب ڈیسک
منگل, ۱ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

انتظامیہ کے خلاف
عدالت جانے کا فیصلہ
(رپورٹ :شعیب مختار ) پانی کنکشن اور غیر ضروری چارجز کی آڑ میں ناجائز وصولیوں کیخلاف بحریہ ٹاؤن کے رہائشی میدان میں آگئے گزشتہ ماہ 3 احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد بھی نتائج سامنے نہ آنے پر ملک ریاض کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا گیا بحریہ انتظامیہ کے مظالم کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کی جانب سے عرصہ دراز سے رہائشیوں کو کسی بھی قسم کے چارجز لیے بغیر 24 گھنٹے پانی کی بلا تعطل فراہمی جاری تھی، یکم جنوری 2022 سے انتظامیہ کی جانب سے بڑھتے ہوئے خسارے کے پیش نظر رہائشیوں سے پانی کے بل وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں انسٹالیشن چارجز کی وصولی کے بعد بڑی تعداد میں بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے رہائشیوں کے گھروں پر واٹر میٹر نصب کیے گئے ہیں جن کی حفاظت کی ذمہ داری بھی شہریوں کے ذمہ لگائی گئی ہے، انتظامیہ کے اس اقدام کیخلاف رہائشی حالیہ دنوں سراپا احتجاج دکھائی دیتے ہیں۔ اس ضمن 8 جنوری کو پانی کے بل اور غیر ضروری چاجز کیخلاف پہلا احتجاج ریکارڈ کر وایا گیا تھا، جبکہ 21 جنوری اور 30 جنوری کو بھی تمام تر معاملے پر احتجاج کرنے کو ضروری قرار دیا گیا تھا جس کے بعد بھی انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی، رواں ماہ ملک ریاض کیخلاف بحریہ ٹاؤن کے متاثرین کی جانب سے عدالت سے رجوع کیا جائے گا جس میں انتظامیہ کے غیر ضروری چارجز وصول کرنے پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں