میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلڈر کا میگا اسکینڈل سامنے آگیا اویکیو پراپرٹی پر کمرشل اسکیم شروع

بلڈر کا میگا اسکینڈل سامنے آگیا اویکیو پراپرٹی پر کمرشل اسکیم شروع

ویب ڈیسک
منگل, ۱ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ:علی کیریو)حیدرآباد میں بلڈر کا میگا اسکینڈل سامنے آگیا، اربوں روپے کی اویکیو پراپرٹی پر کمرشل اسکیم شروع کردی، محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے14 ایکڑ زمین کی ملکیت کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے منتقلی روکنے کا حکم جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے ڈپٹی حیدرآباد کو لیٹر ارسال کرکے محکمہ ریونیو کے افسران کے خلاف تحقیقات سے آگاہ کیا، لیٹر میں واضح طور پر تحریر ہے کہ ریونیو افسران نے سرکاری زمین حیدرآباد کی تحصیل قاسم آباد کی دیھ مرزاپور میں سروے نمبر 358کا سیل سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے، زمین کا رقبہ 14ایکڑ 19گھنٹہ ہے، سرکاری زمین کی کسی دوسرے نام پر منتقلی کو فوری طور پر روکا جائے ، متعلقہ افسر زمین کی منتقلی روکنے نوٹس جاری کیا جائے۔ محکمہ ریونیو کے افسران کا کہنا ہے کہ سال 1939 کے فارم اے (1361) ک مطابق مرزاپور میں سروے نمبر358 پریتم سنگھ ولد سندر سنگھ کی ملکیت ہے ،زمین پریتم سنگھ نے 17 ہزار 8 سو 9 روپے میں خرید کی اور 15 ہزار 8 سو 40 روپے ادائیگی کی، سروے نمبر 358 میں پریتم سنگھ 60 ایکڑ زمین کا مالک ہے لیکن باقی 45 ایکڑ زمین کا کچھ پتا نہیں،قیام پاکستان کے بعد پریتم سنگھ نے بھارت نقل مکانی کرلی ، نقل مکانی کے بعد زمین اویکیو پراپرٹی بورڈ کے تحت ہونی چاہے تھی لیکن ایسا نہیں ہوا، سال 1950 میں فارم اے 3429 کے مطابق زمین چودھری محمد صادق نے خرید کی ، چودھری صادق کے پوتوں میں 2021 میں زمین تقسیم ہوئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سروے نمبر 358 کی زمین پرایک بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے اربوں روپے کی کمرشل اسکیم شروع کررکھی ہے اور 10 ہزار روپے اسکوائر فٹ کے حساب سے پارٹیز کو فروخت کی جار ہی ہے، اس حساب سے 19ایکڑ زمین 6 ارب روپے سے زائد کی ملکیت ہوتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں