میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کے تفتیشی افسران دودھ کے دھلے نہیں، سندھ ہائی کورٹ

نیب کے تفتیشی افسران دودھ کے دھلے نہیں، سندھ ہائی کورٹ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمدعلی ایم شیخ نے نیب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ نیب کے تفتیشی افسران کوئی دودھ کے دھلے ہوئے نہیں ہیں۔

جمعرات کوچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل ڈویژن بینچ کے روبرو سکھر میں ترقیاتی منصوبوں کرپشن اور اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف نیب انکوائری سے متعلق سماعت ہوئی جس میں ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے ریماکس دیے کہ نیب کے مقامی پراسیکیوٹرز کو کیسز کے بارے میں کچھ پتا ہی نہیں، نیب پراسیکیوٹر محض یہ بول دیتے ہیں کیس سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، سپریم کورٹ کی جانب سے حکم امتناع ختم کرنے کے لیے نیب نے کیا اقدامات کیے اس کا کسی کو پتا نہیں ہوتا، نیب 3،3 سال انکوائریاں کرتا ہے اور چوتھے سال کہتا ہے کہ ملزم مطلوب ہی نہیں، نیب نے ادارے کو کیوں مذاق بنایا ہوا ہے۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو زیر التواء انکوائریاں جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی، چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ریماکس دیے کہ نیب کے تفتیشی افسران کوئی دودھ کے دھلے ہوئے نہیں، عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر عبدالجبار کے خلاف انکوائری ختم کرنے کی رپورٹ منظور کرلی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں