میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ،سالِ نو پر ہوائی فائرنگ ،7زخمی

کراچی ،سالِ نو پر ہوائی فائرنگ ،7زخمی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں سال2020 کا آغاز مایوس کن رہا۔ 2019 کو الوداع اور نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے منچلوں نے خوب ہوائی فائرنگ کی اور زوردار پٹاخوں کا بھی بھرپور استعمال کیا۔مختلف علاقوں میں جشن منانے کے دوران فائرنگ سے 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اور عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔محمود آباد میں ہوائی فائرنگ سے 45 سالہ خاتون رادھا زخمی ہوئی جبکہ لیاقت آباد کے علاقے ایف سی ایریا میں فائرنگ سے رحیم زخمی ہوگیا۔جناح اسپتال کی رہائشی کالونی میں راحیل کو گولی لگی اور لائنز ایریا کے علاقے جٹ لائن میں فائرنگ سے 27 سالہ نعمان زخمی ہوا۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے دیگر افراد کا تعلق بلدیہ اور اورنگی ٹائون سے ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں