میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میں غدار ہوں تو میرے سارے ووٹرز غدار ہیں، فواد چودھری

میں غدار ہوں تو میرے سارے ووٹرز غدار ہیں، فواد چودھری

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر میں غدار ہوں تو میرے سارے ووٹرز غدار ہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آج غداری کے کیس میں پیشی تھی۔ ابھی تک پولیس کوئی چالان پیش نہ کرسکی۔ ہمیں بھی پتا لگے کہ ہم نے غداری کیا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے غداری کے پرچے دے رہا ہوں۔ اگر میں غدار ہوں تو میرے سارے ووٹر غدار ہیں۔ پاکستان میں کچھ ناسمجھ لوگ جن کو تاریخ کا نہیں پتا۔اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے اوورسیز پاکستانی ان سے کیوں نفرت کرتے ہیں۔ اس حکومت نے گرین پاسپورٹ کی عزت ختم کردی ہے۔الیکشن کے لیے یہ لوگ تیار نہیں ہیں۔ موجودہ حکومت عمران خان کو روکنے کی کوشش کررہی ہے۔قبل ازیں الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں فواد چوہدری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش ہوئے، جہاں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ وقاص احمد راجا نے کیس کی سماعت کی۔ فواد چوہدری کی جانب سے ان کے وکیل علی بخاری اور فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے سماعت کے آغاز پر استفسار کیا کہ کیا چالان جمع ہوگیا، جس پر عملے نے بتایا کہ تفتیشی افسر نے تاحال مقدمے کا چالان جمع نہیں کروایا۔ عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسر کو بلا لیتے ہیں۔ 14 روز گزرنے کے باوجود چالان کیوں جمع نہیں کروایا۔دوران سماعت فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت سے استدعا کی کہ 16 مارچ کو الیکشن ہیں، الیکشن کے بعد کی تاریخ دے دیں۔ وکیل علی بخاری نے عدالت سے کہا کہ ہمیں 3 مارچ کے بعد کی تاریخ دے دیں تاکہ ہمیں استثنا کی درخواست دائر نہ کرنی پڑے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ تفتیشی افسر سے پتا کرلیتے ہیں، پھر تاریخ دیں گے۔ عدالت نے فواد چوہدری کو جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت کی تاریخ تفتیشی افسر کے پیش ہونے پر دیں گے۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن کو دھمکی دینے کے کیس میں آئندہ سماعت کی تاریخ 18 مارچ مقرر کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت تک چالان پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں