برطانوی خاتون نے 56 سال بعد لائبریری کو کتاب واپس کردی
شیئر کریں
ایک برطانوی خاتون نے اپنے علاقے کی لائبریری سے 56 سال قبل نکلوائی گئی کتاب واپس کر دی۔برطانیہ کی نارتھ ٹائن سائیڈ کونسل کے مطابق 70 سالہ لیزلے ہیریسن نے عملے کو بتایا کہ اپریل 1966 میں 14 برس کی عمر میں جب وہ وائٹلے بے گرامر اسکول میں تھیں تو انہوں نے جرمن زبان کی ٹیکسٹ بْک ‘ Ich Lerne Deutsch ‘ وائٹلے بے لائبریری سے نکلوائی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں علم تھا کہ انہوں نے کتاب واپس نہیں کی ہے اور جب وہ اپنے والدین کے گھرسے دوسری جگہ منتقل ہوئیں تو ان کا خیال تھا کہ وہ اس پر عائد ہونے والا جرمانہ ادا نہیں کر سکیں گی، لہٰذا وہ دراز میں ہی پڑی رہی۔ انہوں نے کافی سفر کیا اور یہ کتاب ان کے ساتھ رہی۔لیزلے نے بتایا کہ انہوں نے یہ سننے کے بعد کہ کونسل نے لائبریری کتب کو تاخیر سے جمع کرائے جانے پر عائد کی جانے والی جرمانے کی فیس ختم کردی ہے، کتاب لوٹانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے یہ کتاب کِلنگ ورتھ لائبریری کو لوٹانے کا فیصلہ کیا۔