میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات 29 ہزار سے تجاوز

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات 29 ہزار سے تجاوز

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۲ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

ترکیہ اور شام میں زلزلے کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز کر گئی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ اور شام میں آنے والے خوفناک زلزلے کے بعد اب تک زمین بوس ہونے والی عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ ترکیہ کے 10 شہروں میں شدید موسمی صورتحال کے باعث ریسکیو کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، متاثرہ علاقوں میں زلزلے کے بعد ایک ہزار سے زائد آفٹر شاکس نے متاثرین کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کیا۔ دونوں ممالک میں اموات کی تعداد 29 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ زلزلے کے باعث ترکیہ میں 6 ہزار عمارتیں تباہ ہوئی ہیں جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد ملبے سے مزید افراد کو زندہ حالت میں نکالنے کی امیدیں بھی دم توڑتی جا رہی ہیں۔ ادھر زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر گفتگو کے دوران ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں لاکھوں عمارتیں ناقابل رہائش ہو چکی ہیں، چند ہفتوں میں تباہ شدہ شہروں کی تعمیر نو شروع کرنے کے اقدامات کریں گے۔ دوسری جانب جنوبی ترکی میں ریسکیو کوششوں میں اس وقت تعطل آیا جب مختلف گروہوں میں تصادم ہوا اور جرمنی اور آسٹریا سے تعلق رکھنے والے عملے نے ریسکیو آپریشن روک دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق 50 افراد کو چوری کے الزام میں حراست میں لیا گیا جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں