عمران خان کے سلیکٹرگھرچلے گئے کہانی ختم ہوچکی، مریم نواز
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب ملک نااہلوں کے پاس ہوتا ہے تو نواز شریف کو آواز لگاتے ہیں، جب ملک ٹھیک ہو جاتا ہے تو پھر نکال دیتے ہیں، گزشتہ حکومت میں نیب کے انتقام کو بھگتا، نالائقی، نااہلی کی وجہ سے راول فلائی اوور نہیں بنا سکا، شہباز شریف نے فلائی اوور کو مکمل کیا، شہباز سپیڈ کی وجہ سے منصوبے مکمل ہوئے،عمران اسٹیبلشمنٹ کو کہہ رہا ہے تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، اس کا رونا دھونا جاری ہے اس کو تالی بجانے کیلئے دوسرا ہاتھ نہیں مل رہا، اب یہ تالی نہیں بجے گی، کہتا ہے مسلم لیگ الیکشن سے ڈر رہی ہے، سلیکشن والے الیکشن سے ڈرتے ہیں،سن لو 2018 کی تمہاری سلیکشن کمیٹی اب ٹوٹ گئی ہے، سلیکٹرز گھر چلے گئے اب تمہیں فکر ہونی چاہیے، پرسوں سن رہی تھی کہہ رہے تھے عمران کا گھر جانا ضروری تھا، ، اب آپ کی کہانی ختم، سلیکشن اور بابا رحمتے ختم، وہ قوم کیلئے بابا زحمت بن گیا۔پارٹی کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ سب کو نوازشریف کا سلام، صرف کارکنوں سے ملنے آئی ہوں، لندن میں نواز شریف نے کہا تنظیمی کنونشن کرو، مخالفین کو لگا مہنگائی ہے رسپانس نہیں ملے گا، وہ دوربین لگا کر بیٹھے ہیں، عوام بیوقوف نہیں سب پتا ہے مہنگائی کو لانے والا کون ہے، گھڑی چور کو چھوڑیں گے نہیں اس پر بات کریں گے۔مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں نیب کے انتقام کو بھگتا، نالائقی، نااہلی کی وجہ سے راول فلائی اوور نہیں بنا سکا، شہباز شریف نے فلائی اوور کو مکمل کیا، شہباز سپیڈ کی وجہ سے منصوبے مکمل ہوئے، موازنہ ہو گا تو شہباز شریف کے 10اور عمران خان کے خیبرپختونخوا کے 10سال سے ہو گا، جب معیشت ہچکولے کھاتی ہے تو نواز شریف کو ٹھیک کرنے کیلئے لاتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے معاہدہ کر رہے ہیں، شہباز شریف، اسحاق ڈار مذاکرات کرنے کے بجائے جو چھپ کر بیٹھا اس کو آئی ایم ایف سامنے بٹھاتے، خود تو آرام سے زمان پارک کے بنکر میں بیٹھ گیا، نواز شریف نے آئی ایم ایف معاہدہ پورا کیا تھا لیکن آٹے، چینی کی قیمت نہیں بڑھنے دی، یہ وہی بے حس حکمران تھا جو کہتا تھا پیاز کی قیمتیں کم کرنے نہیں آیا۔