میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فوج ،عدلیہ کے خلا ف کوئی بات نہیں ہو گی،الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق جاری

فوج ،عدلیہ کے خلا ف کوئی بات نہیں ہو گی،الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق جاری

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

فوج ،عدلیہ سمیت دیگراداروں کیخلاف کوئی بات نہیں کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ نظریہ پاکستان کے منافی کوئی فعل نہیں کیا جائیگا۔ ملکی آزادی اور سالمیت کیخلاف کوئی بات نہیں کی جائیگی۔ انتخابی عمل کوبہتراندازمیں آگے بڑھانے کیلیے سیاسی جماعتیں پولنگ ایجنٹس کوہدایات جاری کرینگی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف انتخابی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ قانون نافذ کرنیوالے داروں کیساتھ تعاون کیاجائیگا۔انتخابی اخراجات کے اکاؤنٹس واضح کرناہونگے۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام ٹرانزیکشنزجی ایس ٹی رجسٹرڈفارم کے تحت ہونگی۔انتخابی مہم میں قانون کی پاسداری ضروری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں