میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حراستی تشدد، گرفتاریاں اور اغوا خالصتاً سیاسی انتقام ہے،عمران خان

حراستی تشدد، گرفتاریاں اور اغوا خالصتاً سیاسی انتقام ہے،عمران خان

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ گجرات میں پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس کے مسلسل چھاپوں کے ساتھ ان کے حامیوں اور ان کے ساتھ کام کرنے والوں کی من مانی گرفتاریوں اور اغوا کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ یہ امپورٹڈ حکومت اور ان کے ہینڈلرز کی طرف سے ننگا فاشزم ہے تاکہ ان تمام لوگوں میں خوف پھیلایا جائے جو ہماری حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صرف آپ کو یاد دلا دیں کہ ہماری حکومت کے دوران شریفوں اور دیگر کی گرفتاریاں اور ان کے خلاف کارروائیاں نیب کیسز کا نتیجہ تھیں، جن میں 95 فیصد سے زائد کیسز ہمارے اقتدار میں آنے سے پہلے اور پاناما انکشافات کے بعد دائر کیے گئے تھے۔انہوں نے لکھا کہ دوران حراست انہیں وی آئی پی ٹریٹمنٹ دیا گیا۔ لیکن وہ این آر او چاہتے تھے جسے ہم نے مسترد کر دیا۔ اس کے برعکس وہ ہراساں کرنے، گرفتاریوں، حراستی تشدد اور اغواء کے تمام طریقوں کو خالصتا سیاسی انتقام کے لیے استعمال کرتے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ وہ جانتے ہیں وہ کوئی بھی الیکشن نہیں جیت سکتے، اس لیے ریاستی طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے ہمیں شکست دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ کام نہیں کرے گا، اس سے ہمارا عزم صرف مضبوط ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں