قومی اسمبلی ضمنی انتخابات ، ایم کیو ایم اپنے امیدواروں کا تعین تاحال نہ کر سکی
شیئر کریں
(نمائندہ خصوصی )قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم اپنے امیدواروں کا تعین تاحال نہ کر سکی، پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے سینئر ڈپٹی کنوینرز کو دو حلقوں سے الیکشن لڑوانے کی تجویز دیدی گئی مصطفیٰ کمال ،فاروق ستار ،نسرین جلیل و دیگر کے ناموں پر غور شروع ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کے اعلان کے کئی روز بعد بھی ایم کیو ایم کی جانب سے اپنے امیدواروں کا اعلان تاحال نہیں کیا جسکا ہے جس کی بنیادی وجہ من پسند امیدواروں کو مواقع فراہم کرنا بتائی جاتی ہے تاہم پی ایس پی اور تنظیم بحالی کمیٹی کے پارٹی میں ضم ہونے کے بعد ایم کیو ایم قیادت پر دباؤ ہے کہ تینوں دھڑوں سے تعلق رکھنے والوں کو برابری کے مواقع فراہم کیے جائیں اس ضمن ایم کیو ایم اب تک کسی قسم کا فیصلہ کرنے سے قاصر ہے متعدد رہنماؤں کی جانب سے فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کو دو حلقوں سے الیکشن لڑوانے کی تجویز بھی دی جا رہی ہے گزشتہ روز جنرل ورکرز اجلاس میں بھی ایم کیو ایم کی جانب سے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان تاحال نہیں کیا جا سکا ہے تاہم آئندہ ہونے والے رابطہ کمیٹی کی اجلاس میں ایم کیو ایم کی جانب سے اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے جانے کا امکان ہے۔