میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موٹروے میگا کرپشن، نیب نے 1 ارب مالیت کی جائیدادوں اور گاڑیوں کا سراغِ لگا لیا

موٹروے میگا کرپشن، نیب نے 1 ارب مالیت کی جائیدادوں اور گاڑیوں کا سراغِ لگا لیا

ویب ڈیسک
پیر, ۶ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد سکھر ایم 6 موٹروے مٹیاری سیکشن میں سوا دو ارب روپوں کی کرپشن کا نیب کیس، نیب نے کرپشن کی رقم سے خریدی گئی جائیدادوں اور لگژری گاڑیوں کا سراغ لیا، گرفتار ملزمان عدالت میں پیش، عدالت نے ایم این اے مخدوم جمیل الزمان کے پی اے اسلم پیرزادہ کی ضمانت منسوخ کردی، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سکھر ایم 6 موٹروے میگا کرپشن کیس میں مٹیاری ضلع سوا دو ارب کیس میں نیب نے اہم پیش رفت کی ہے، نیب نے کرپشن کیس میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کرپشن کی رقم سے خریدی گئی 1 ارب روپوں کی جائیدادوں اور لگژری گاڑیوں کا سراغ لگالیا، کرپشن کیس کی احتساب عدالت نمبر 2 محبوب دایو کی کورٹ میں سماعت ہوئی جس میں گرفتار5سابق ڈی سی مٹیاری عدنان رشید، معطل لینڈ اکیوزیشن افسر سابق اسسٹنٹ کمشنر منصور عباسی اور بینک افسر تابش شاہ کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا، نیب کی جانب سے عدنان رشید،منصور عباسی اور تابش شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جبکہ نیب کی جانب گرفتار ملزم عاشق کلیری کے مزید ریمانڈ کی بھی استدعا کی گئی، نیب نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عاشق کلیری سے مزید 12 کروڑ روپے کی رقم برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ کرپشن کی رقم سے خریدی گئی ایک ارب مالیت کی جائیدادوں اور گاڑیوں کا بھی سراغِ لگا لیا ہے، کیس میں 41 کروڑ اینٹی کرپشن بھی برآمد کرچکی یے ملزمان نے کراچی اور نوابشاہ میں ایک دن کی ادائیگی پر قیمتی جائیدادیں خریدیں، عدالت نے ملزم عاشق کلیری کی مزید حوالگی کی استدعا مسترد کردی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، جبکہ معطل ڈی سی، سابق لینڈ اکیوزیشن افسر اور بینک افسر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے عدم پیشی پر مٹیاری کی بااثر سیاسی شخصیت کے پی اے اسلم پیرزادہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں