میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صائمہ بلڈرز  کے خلاف محکمہ ماحولیات حرکت میں آ گیا

صائمہ بلڈرز کے خلاف محکمہ ماحولیات حرکت میں آ گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۳۱ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

(خصوصی رپورٹ) صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے خلاف محکمہ ماحولیات حرکت میں آگیا، بغیر این او سی کے مڈ ٹاؤن پراجیکٹ شروع کرنے پر نوٹس جاری، 13 فروری کو جواب طلب، حیدرآباد کے صائمہ ڈاؤن ٹاؤن پراجیکٹ کے خلاف ٹربیونل میں کیس داخل، تفصیلات کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جانب سے اپنے پراجیکٹ میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑانے کا سلسلہ جاری ہے، بغیر این او سی کے پراجیکٹ شروع کرنے پر محکمہ ماحولیات بھی حرکت میں آگیا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے حیدرآباد بائے پاس پر واقع صائمہ ڈاؤن ٹاؤن پراجیکٹ کی فیزیبلٹی جمع نہ کرانے، متعدد لیٹرز کے باوجود جواب نہ دینے اور این او سی نہ لینے پر محکمہ ماحولیات نے مذکورہ پراجیکٹ پر ٹربیونل میں کیس دائر کردیا ہے، دوسری جانب صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جانب ایم نائن موٹروے پر سری انٹر چینج کے ساتھ واقع پراجیکٹ مڈ ٹاؤن کے خلاف بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 فروری کو جواب طلب کرلیا ہے، محکمہ ماحولیات کے افسر کے مطابق مڈ ٹاؤن منصوبے کی این او سی نہ لینے پر بلڈر کو متعدد لیٹر جاری کئے گئے، لیکن انہوں نے جواب داخل نہیں کرایا جس کے بعد بلڈرز کو ذاتی حیثیت میں جواب دینے کیلئے طلب کیا ہے، واضع رہے کہ صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے حیدرآباد میں واقع صائمہ ڈاؤن ٹاؤن کے خلاف اینٹی کرپشن میں تحقیقات تعطل کا شکار ہیں، جبکہ مڈ ٹاؤن پر بڑے پیمانے پر غیرقانونی طور پر زمینوں کے پر قبضے کئے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں