فواد چودھری لاہور سے گرفتار کر لیے گئے
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر اور سابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کو پنجاب پولیس نے اُن کے گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی تعیناتی کے بعد پولیس کمان میں تبدیلی سے یہ خدشات ظاہر کیے جارہے تھے کہ پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کی شکار ہو گئی ہے۔ فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے فواد چودھری کو گرفتار کر کے لے جانے والی گاڑیوں کی ویڈیو بھی شیئر کی۔
پولیس کی یہ گاڑیاں فواد چوہدری کو گرفتار کرکے لے جارہی ہے pic.twitter.com/CJXiAHO3fQ
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 25, 2023
واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور کی تبدیلی کے بعد اس پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ زمان پارک میں چیئرمین تحریک انصاف کی سیکورٹی میں بھی واضح کمی کر دی جائے۔
فرخ حبیب نے اپنے ایک دوسرے ٹوئٹ میں یہ بھی واضح کیا کہ فواد چودھری کو گرفتار کر کے لے جانے والی گاڑیوں نے روڈ کو بلاک کردیا تاکہ تعاقب کرکے یہ معلوم نہ کیا جا سکے کہ اُنہیں گرفتار کرکے کہاں لے جایا گیا ہے۔
فواد چوہدری کو اغوا کرنے کے بعد پولیس سکواڈ نے گاڑی کو بلاک کردیا تاکہ ان کا تعاقب نہ کا جاسکے اور فواد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جائے۔
پاکستان کی اعلی عدلیہ کو نوٹس لینا چاہئے اور فواد چوہدری کو فوری برآمد کروایا جائے۔ pic.twitter.com/JNOCYMZ85m— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 25, 2023
پی ٹی آئی رہنما نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ فواد چودھری کو بازیاب کرایا جائے۔