میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا نئی مردم شماری تک انتخابات نہ کرانے پر غور

حکومت کا نئی مردم شماری تک انتخابات نہ کرانے پر غور

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

حکومت نے نئی مردم شماری کے نتائج تک پنجاب اور کے پی میں انتخابات نہ کرانے پر غور شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کا انتخابات کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے نئی مردم شماری کے نتائج تک انتخابات نہ کرانے پر غور شروع کردیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری یکم فروری سے 31مارچ تک جاری رہے گی اور مردم شماری کے نتائج اپریل میں جاری ہوں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت نئی مردم شماری تک انتخابات کے التوا کیلئے عدالت سے رجوع کرے گی۔یاد رہے اس سے قبل پی ڈی ایم نے قانونی ماہرین سے الیکشن کو التوا میں ڈالنے سے متعلق مشاورت شروع کی تھی، ذرائع نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کی قیادت نے قانونی ماہرین سے آئینی پہلوؤں پرغور کرنے کا کہہ دیا ہے۔پی ڈی ایم نے خواہش ظاہر کی تھی کہ قانونی ماہرین الیکشن آگے کرنے کی آئینی شقوں کو تلاش کریں اور رائے طلب کی کہ صوبوں میں نگران سیٹ اپ کتنالمباعرصہ کھینچا جاسکتا ہے؟ذرائع کا کہنا تھا کہ آئینی ماہرین نے ابتدائی طور پر آرٹیکل 232 اور 158 کی شقوں سے آگاہ کیا، جس پر پی ڈی ایم قیادت نے قانونی ماہرین کومزید آئینی شقوں پرغورو خوض کی ہدایت کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں