میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف حکومت 172لوگوں کی حمایت کھو چکی ہے، فواد چودھری

شہباز شریف حکومت 172لوگوں کی حمایت کھو چکی ہے، فواد چودھری

جرات ڈیسک
منگل, ۲۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ محدود تعداد میں اسمبلی جانے کا مقصد راجہ ریاض احمد خان کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کرانا تھا ورنہ اس قومی اسمبلی کی کوئی نمائندہ حیثیت نہیں کہ اس میں واپس جائیں، اس وقت شہباز شریف حکومت 172 لوگوں کی حمایت کھو چکی ہے اور حکومت بچانے کے لیے لوٹوں پر انحصار کر رہی ہے۔ان خیالات کااظہار فواد چودھری نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ فواد چودھری نے کہا کہ راجہ ریاض کو بچانے کے لیے اسپیکر کے اقدامات کے نتیجے میں اس وقت 40 فیصد نشستیں خالی ہو چکی ہیں، ملک انتخابات کے مزید قریب آ گیا ہے، اس بحران کا واحد حل قومی انتخابات ہیں حکومت کتنا عرصہ عوام سے کترائے گی آخر فیصلہ لوگوں کو کرنا ہے اور فیصلہ ووٹ سے ہو گا جبکہ اپنے ایک اور ٹوئٹ میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی بدستور معطل ہے، اس نااہل اور نکمی امپورٹڈ سرکار کی مہربانیاں زندگی کے ہر شعبے میں نظر آ رہی ہیں، آٹا نہیں، بجلی نہیں قرض واپس کرنے کے پیسے نہیں مایوسی اور گھٹن پاکستان میں رقص کر رہی ہے اور نیرو بانسری بجا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں