محسن نقوی نے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا
جرات ڈیسک
پیر, ۲۳ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محسن رضا نقوی کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کردیا، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد محسن رضا نقوی نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں نگران وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں الیکشن کمیشن کے ارکان کے خصوصی اجلاس میں محسن نقوی کے وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کا فیصلہ ہوا۔ محسن نقوی کا نام قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے تجویز کیا تھا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو تحریک انصاف اور سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہی نے مسترد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیز اس فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن پنجاب کے باہر احتجاج کا بھی اعلان کیا ہے۔