میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کے سیاحتی مقام گورکھ ہل اسٹیشن پر دو سال بعد برف باری

سندھ کے سیاحتی مقام گورکھ ہل اسٹیشن پر دو سال بعد برف باری

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۲ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ کے سیاحتی مقام گورکھ ہل اسٹیشن پر تقریبا دوسال بعد ہلکی برفباری سے موسم دل فریب ہو گیا۔ سندھ کا مری کہلائے جانے والا گورکھ ہل اسٹیشن دو سال بعد برف کی سفید چادر اوڑھے نظر آیا ہے، برفباری سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا وہیں سیاحوں کی بڑی تعداد نے موسم کا لطف اٹھانے کے لیے اس علاقے کا رخ کیا۔ انچارج گورکھ جمن جمالی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس مقام پر دوسال بعد برف باری ہوئی ہے اور سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت منفی ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ یہ ہل اسٹیشن دادو شہر سے 90 کلومیٹر کے فاصلے پر کھیرتھر رینج میں سطح سمندر سے 5,800 فٹ بلندی پر واقع ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑوں پر مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں