میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ انڈسٹریل ، ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان علوی کا راج قائم

سندھ انڈسٹریل ، ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان علوی کا راج قائم

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ :جوہر مجید شاہ ) سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ذیشان علوی کی حکمرانی کراچی سائٹ ایریا سمیت سپر ہائی وے فیز 1 اور فیز 2 کی اہم فائلوں کا ریکارڈ غائب کروڑوں/ اربوں کے گھپلے ادارہ کنگال افسران مالا مال محکمے کے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے کو پیسے نہیں مزکورہ فائلیں جو کہ کئی ایکڑوں پر مبنی ریکارڈ کی حامل ہیں ریکارڈ روم سے غائب ہونے کے باعث ادارے کی ریکوری صفر ہوگئی ہے ادھر سونے پہ سہاگہذیشان علوی کا فرنٹ مین کھلاڑی منیب جو کہ گریڈ ( 11) کا جونیئر کلرک ہے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سرپرستی میں ادارے کاخود ساختہ آفس سپرنٹنڈنٹ بن بیٹھا اور تمام غیرقانونی امور کا بے تاج بادشاہ کہلانے لگا۔ واضح رہے کہ آفس سپرنٹنڈنٹ کی پوسٹ گریڈ ( 16 ) کا متقاضی اور افسر ہوتا ہے مگر ذیشان علوی اور منیب کی مالی بے قاعدگیوں و ضابطگیوں و ملی بھگت کے باعث تمام امور میں دونوں ایک دوسرے کے جرائم پارٹنر ہیں اور ادارے و حکومت کو ریونیو کی مد میں لاکھوں کروڑوں کا جھٹکا و چونا لگا رہے ہیں، ادھر انتہائی باوثوق و با اعتماد اندرونی محکمہ جاتی ذرائع کا کہنا ہے مزکورہ دونوں ملازمین محکمے میں کہتے پھرتے ہیں کہ انکی پہنچ اور ہاتھ بہت لمبے ہیں وہ تمام غیرقانونی دھندے افسران و حکام بالا کی مکمل آشیرباد سے چلاتے ہیں اور ملنے والا مال اوپر تک پہنچاتے ہیں جبکہ دیگر حکومتی اداروں میں بھی انکا اثر رسوخ ہے کیونکہ مال تقسیم ایک مخصوص فارمولے کے تحت ہوتا ہے جس کا جتنا بڑاعہدہ اختیار ہوتا ہئے اسی طرح تقسیم کا باقاعدہ نظام چلایا جاتا ہے۔ ادھر محکمے کے ایک خاص اندرونی ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے انکی لوٹ مار و دیگر ہتھکنڈے بھی دے دیے ہیں جو کہ اگلے شمارے کی زینت بنے گے، جلد ثبوتوں کیساتھ شائع کئے جائینگے۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر صنعت و تجارت سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں