میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جماعت اسلامی کے بانی مولانا سیّد مودودی کی بیٹی انتقال کر گئیں

جماعت اسلامی کے بانی مولانا سیّد مودودی کی بیٹی انتقال کر گئیں

جرات ڈیسک
پیر, ۱۶ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

جماعت اسلامی کے بانی مولانا سید ابوالاعلی مودودی مرحوم کی دوسری بیٹی اسماء خاتون 78 برس کی عمر میں وفات پا گئیں۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق اسماء خاتون نے سرطان جیسے موزی مرض کا مقابلہ کیا تاہم دو روز قبل وہ نمونیہ کا شکار ہوگئیں تھیں۔ ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق، نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکریٹری جنرل امیر العظیم، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان و دیگر رہنماؤں نے سید ابوالاعلیٰ مودودی مرحوم کی دوسری بیٹی اسماء خاتون کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں