میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت اور قانون سے بالاتر ہے، عمران خان

اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت اور قانون سے بالاتر ہے، عمران خان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے اور قانون سے بالاتر ہے، حالات تب بہتر ہوں گے جب اسٹیبلشمنٹ قانون کی بالادستی کے لئے کام کرے گی۔ٹی وی چینلز کے پروڈیوسرز سے ملاقات میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں ہمارا مینڈنٹ کم کرنے کی کوشش ہوئی تو مزاحمت کریں گے، ہمارے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے لئے کہا جا رہا ہے، ہمارے لوگوں کو بلا کر کہا گیا کہ عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ جتنی طاقت فوج کے پاس ہے اتنی کسی اور ادارے کے پاس نہیں، فوج مثبت رول ادا کرے تو ملک کو آگے جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، اس وقت ہم یا ڈیفالٹ ہیں یا آئی ایم ایف کا ا?پشن ہے، بہتر ہوگا ہم اس صورتحال میں آئی ایم ایف کی طرف چلے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں