وزارت داخلہ کی کراچی، حیدرآباد کے بلدیاتی الیکشن میں ایف سی کی تعیناتی کی ہدایت
جرات ڈیسک
هفته, ۱۴ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
وزارت داخلہ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کے دوران ایف سی کی تعیناتی کی ہدایت کر دی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں اتوار کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران سکیورٹی کے لیے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تعیناتی کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ نے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر ایف سی کی تعیناتی کی ہدایت کی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایف سی کی تعیناتی کی تاریخ اورعلاقہ، سندھ حکومت، الیکشن کمیشن اور فرنٹیر کانسٹیبلری سے مشاورت سے طے کریں۔ واضح رہے کہ جی ایچ کیو کی جانب سے اسٹیٹک تعیناتی سے انکار کے بعد الیکشن کمیشن نے انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر فرنٹیر کانسٹیبلری کی اسٹیٹک تعیناتی کی درخواست کی تھی۔