میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیوزی لینڈ نے تیسرے میچ میں پاکستان کو دو وکٹ سے شکست دے کر سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ نے تیسرے میچ میں پاکستان کو دو وکٹ سے شکست دے کر سیریز جیت لی

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۳ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

نیوزی لینڈ نے گلین فلپس ،کین ولیمسن اور کونوے کی نصف سنچریوں کی بدولت سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو دو کٹ سے شکست دے کر سیریز 2-1سے جیت لی ، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر280رنز بنائے، اوپنر بیٹر فخر زمان نے 101 رنز کی اننگز کھیلی ،محمد رضوان 77 رنز اور آغا سلمان 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ،مہمان ٹیم نے ہدف 48.1 اووزز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ،نیوزی لینڈ کے فلپس نے 63 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کر دار ادا کیا، کین ولیمسن 53 اور کونوے 52 رنز بنانے میں کامیاب رہے ،پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور آغا سلمان نے دو، دو، اسامہ میر اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی، گلین فلپس شاندار کار کر دگی پر مین آف دی میچ قرار پائے ۔کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو باؤلنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی اوپنرز نے ایک مرتبہ پھر ناقص آغاز فراہم کیا، اس دفعہ سیریز میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے شان مسعود دوسرے اوور میں صفر پر فرگوسن کی گیند پر لیتھم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین جا بیٹھے جس کے بعد کپتان بابر اعظم بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے، کیوی باؤلر بریسویل نے میزبان ٹیم کے کپتان کو ساتویں اوور میں اس وقت آؤٹ کیا جب ٹیم کا اسکور محض 21 رنز تھا اور بابر اعظم نے صرف 4 رنز بنائے ۔کپتان اور نائب کپتان کے پویلین لوٹ جانے کے بعد محمد رضوان نے فخر زمان کے ساتھ مل کر ٹیم کو مشکل سے نکالااور محمد رضوان نے اس شراکت کے دوران اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔ٹیم کا اسکور 33 ویں اوور میں 175 رنز پر پہنچا تو محمد رضوان بھی 77 رنز کی اننگز پر اش سودھی کی گیند پر بولڈ ہوگئے ان کی اننگز میں چھ چوکے شامل تھے جس کے بعد فخر زمان نے حارث سہیل کے ساتھ مختصر شراکت کی تاہم طویل عرصے بعد اپنی سنچری بنائی جو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی سنچری ہے۔تجربہ کار اوپنر 122 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد نیکولس کی اچھی فیلڈنگ کے باعث رن آؤٹ ہوگئے۔ حارث سہیل پاکستان کے آؤٹ ہونے والے پانچویں بلے باز تھے، جو رن آؤٹ ہوئے تاہم انہوں 22 رنز بنا کر مجموعی اسکور 43 ویں اوور میں 225 رنز تک پہنچا دیا۔ محمد نواز 8 رنز بنا کر 247 کے اسکور پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے جس کے بعد اسامہ میر نے ایک چھکا ضرور مارا تاہم وہ بھی اس سے آگے نہیں بڑھ سکے اور 253 کے اسکو پر ٹم ساؤدھی کو وکٹ دے بیٹھے ۔ اس موقع پر آغا سلمان نے تیز رفتار بیٹنگ کی اور پاکستان کو معقول اسکور کی طرف لے گئے تاہم وہ اپنی نصف سنچری مکمل نہ کر پائے۔آل راؤنڈر آغا سلمان نے 43 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 رنز بنائے اور مجموعی اسکور 270 تک پہنچایا۔ پاکستان کی جانب سے آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز محمد وسیم تھے، جو آخری اوور کی چوتھی گیند پر آؤٹ ہوئے، وسیم جب 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا مجموعی اسکور 276 رنز تھا جس کے بعد محمد حسنین نے آخری گیند پر فرگوسن کو چوکا رسید کر کے پاکستان کا اسکور 280 رنز کردیا اور ا س طرح پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 280 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤدھی نے سب سے زیادہ 3، لوکی فرگوسن نے 2، مائیکل بریسویل اور اش سودھی نے ایک، ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اورون کونوے نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا ، مہمان ٹیم کی پہلی وکٹ 43رنز پر گری اس موقع پر فن ایلن 25رنز پر رن آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کونوے کا ساتھ دینے کیلئے کین ولیمسن میدان میں اترے اور دونوں نے سکور کو محتاط انداز میں آگے بڑھایا اور پاکستان کو دوسری کامیابی اس وقت ملی جب کونوے نے اپنی نصف سنچری مکمل کرلی اور وہ 52رنز پر سلمان آغا کا شکار بنے اس وقت مہمان ٹیم کا سکور 108تھا ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیرل مچل تھے بھی سلمان آغا کی گیند پر اسامہ میر کے ہاتھوں31رنز پر کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے جس کے بعد ٹام لیتھم نے کپتان ولیم سن کے ساتھ ملکر ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا تاہم 34ویں اوورز میں کپتان ولیمسن بھی 53رنز پررن آؤٹ ہوگئے اس وقت مہمان ٹیم کا مجموعی سکور 169تھا جس کے بریسویل بھی اسامہ میر کی گیند پر بولڈ ہو کر 7رنز پر پویلین لوٹ گئے تاہم اس دور ان دوسرے اینڈ پر فلپس وکٹ پر جم کھڑے رہے اور ٹیم کے سکور کو محتاط انداز میں آگے بڑھاتے رہے ۔بریسویل کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹام لیتھم بھی محمد وسیم کا شکار بن گئے ، وہ 16رنز پر پویلین لوٹے۔ نیوزی لینڈ کے ساتویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی مچل سینٹنرتھے وہ پندرہ رنز پر محمد نواز کا شکار بنے اس وقت مہمان ٹیم کا مجموعی سکور 269تھا ۔ اس موقع پر فلپس کا ساتھ دینے کیلئے اش سودھی میدان میں اترے تاہم وہ بھی وکٹ پر نہ ٹھہرسکے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی محمد وسیم کی گیند پر آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے اس وقت نیوزی لینڈ کا مجموعی اسکور 279تھا جس کے بعد ٹم سائوتھی کھیلنے کیلئے آئے تاہم دوسرے اینڈ پر مہمان ٹیم کے بیٹرز فلپس نے 48.1اوورز میں اپنی ٹیم کو کامیاب کرایا اور اس طرح میزبان ٹیم نے فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو دو کٹ سے شکست دیکر تین میچوں پر مشتمل سیریز 2-1سے جیت لی۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور آغا سلمان نے دو ، دو جبکہ اسامہ میر اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی ۔قبل ازیں تیسرے میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور امام الحق کی جگہ شان مسعود اور نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے میچ کے لیے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ پاکستان ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، شان مسعود، فخر زمان، حارث سہیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین اور حارث رؤف جبکہ نیوزی لینڈ میں کین ولیمسن (کپتان)، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر، اش سودھی، ٹم ساؤدھی اور لوکی فرگوسن شامل تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں