جسٹس جنید غفار کا ایم کیو ایم درخواست پر سماعت سے انکار، معاملہ چیف جسٹس کو ارسال
جرات ڈیسک
منگل, ۱۰ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس جنید غفار نے الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم اور اقدامات کی قانونی حیثیت سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست کی سماعت سے انکار کر دیا۔ منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم اور اقدامات کی قانونی حیثیت سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست پر جسٹس جنید غفار نے سماعت سے انکار کر دیا۔ درخواست دوسرے بینچ کو بھیجنے کے لیے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو ارسال کر دیا۔ طارق منصور ایڈووکیٹ نے کہا کہ فوری سماعت سے متعلق دوبارہ درخواست آج ہی دائر کریں گے۔ درخواست گزار کنور نوید جمیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نامکمل ہونے کے باعث ان کے فیصلے قانونی حیثیت نہیں رکھتے حلقہ بندیوں کے متعلق بھی الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے جب نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اس وقت کمیشن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نمائندے نہیں تھے۔