میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دفاعی تعاون مستحکم بنانے پر اتفاق

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دفاعی تعاون مستحکم بنانے پر اتفاق

جرات ڈیسک
پیر, ۹ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔ پیر کی صبح آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، فوجی اور دفاعی تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق بھی ہوا ہے جبکہ سعودی ولی عہد نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات کے موقع پر سعودی اور پاکستانی اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں