میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خدا کے واسطے اسٹیبلشمنٹ پولیٹیکل انجینئرنگ نہ کرے، تباہی ہوگی، عمران خان

خدا کے واسطے اسٹیبلشمنٹ پولیٹیکل انجینئرنگ نہ کرے، تباہی ہوگی، عمران خان

جرات ڈیسک
اتوار, ۸ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خدا کے واسطے پولیٹیکل انجینئرنگ نہ کریں، اس سے بڑی طویل تباہی ہو گی، آج ایم کیو ایم کو اکٹھا کیا جارہا ہے، بلوچستان میں باپ کو پیپلز پارٹی میں دھکیلا جارہا ہے، یہ کہا جا رہا ہے جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کو مضبوط کریں، پنجاب میں (ن) لیگ کو لے کر آنا ہے، خیبر پختوانخواہ میں بھی گیم چل رہی ہے، ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کا ایک ہی طریقہ ہے شفاف انتخابات سے پانچ سال کے لیے مضبوط حکومت آئے، اور وہ انقلابی اقدامات کرے، اسٹرکچرنگ کرے، پاکستان کی سرجری کرے جو کمزور حکومت نہیں کر سکتی، پی ڈی ایم کے ریلو کٹے ایسا نہیں کر سکتے، ساری ان قوتوں کو کہہ رہا ہوں جن کے پاس طاقت ہے، پاکستان ہم سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا، سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، ہم کسی سے مدد نہیں مانگ رہے، کسی کی سپورٹ نہیں چاہ  رہے، ہم صرف صاف اور شفاف انتخابات کے ذریعے جمہوریت چاہ  رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے کراچی میں خواتین کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں آج فیصلہ کن وقت ہے جہاں ملک تباہی کی طرف بھی جا سکتا ہے اور دوسری طرف بھی جا سکتا ہے، آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بحران ہے، جب ملک ٹوٹا اوربنگلہ دیش وہ بہت بڑ ابحران تھا، اس کے علاوہ بھی بحران آئے لیکن جو آج ہے ایسا کبھی نہیں ہوا، ایک آدمی جنرل(ر) باجوہ  کے فیصلے کے نتیجے میں یہ سب کچھ ہوا ،وہ کون تھا آپ سب جانتے ہیں جس کے فیصلے سے ملک میں ایسا بحران آیا ہے، میں نے سات ماہ پہلے اس کی پیش گوئی کی تھی، میرے پاس کوئی غیب کا علم نہیں تھا بلکہ میں پاکستان کی تاریخ جانتا ہوں، دونوں جماعتوں کی لیڈر شپ کی کرپشن پر دنیا میں کتابیں لکھی گئی ہے، بیس سال دونوں ایک دوسرے کو چور کہتے رہے اور دونوں ہی سچ بول رہے تھے، جب یہ دو خاندان اوپر بیٹھے تو نوے کی دہائی میں بھارت ہم سے آگے نکلا ، اس سے پہلے پاکستان بھارت سے آگے تھا بلکہ ہم پورے بر صغیر میں آگے تھے ، نوے کی دہائی جب ان دونوں کی پارٹنر شپ لگی تو پاکستان پیچھے رہ گیا، بنگلہ دیش بھی ہم سے آگے نکل گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد پاکستان کے مستقبل کی بنیاد ہے، ہم کتنے لوگوں میں شعور پیدا کرتے ہیں ؟ ہم نے ڈور ٹو ڈور مہم شروع کی ہوئی ہے،  انہوں نے کہا کہ ہم جس بحران میں پڑ گئے ہیں یہ مزید بگڑے گا، اگر قوم اس وقت کسی طرف دیکھ رہی ہے تو وہ تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہی ہے، کیونکہ لٹیرے ایک طرف جمع ہو گئے ہیں، اس وقت قوم کو سوائے تحریک انصاف کے کوئی نظر نہیں آرہا جو پاکستان کو اس مشکل وقت سے نکالے گا۔ ہم امید لگا کر بیٹھے تھے کہ سیاستدانوں نے برا کیا تو اسٹیبلشمنٹ آئے گی وہ بچا جائے گی، آج ہم جہاں کھڑے ہیں اس میں جنرل (ر) باجوہ کا ہاتھ ہے ۔ جب ہماری حکومت گرانے کی سازش ہو رہی تھی میں نے تب بتایا تھا اورشوکت ترین کو بھیجا کہ اگر اپ نے حکومت کو غیر مستحکم کیا تو مشکلات بڑھ جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں