میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خیبرپختونخوا، جیلوں میں موجود قیدیوں میں ایڈز اور ہیپاٹائٹس کا انکشاف

خیبرپختونخوا، جیلوں میں موجود قیدیوں میں ایڈز اور ہیپاٹائٹس کا انکشاف

جرات ڈیسک
جمعرات, ۵ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں میں ایڈز اور ہیپاٹائٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویز کے مطابق جیلوں میں 196 قیدی متعدی بیماریوں میں مبتلا ہیں جن میں سے 138 قیدی ہیپاٹائٹس سی کے شکار ہیں، 29 قیدی ہیپاٹائٹس بی، 25 ایڈز اور 4 قیدی ٹی بی میں مبتلا ہیں۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ 47 بیمار قیدی پشاور سینٹرل جیل میں ہیں۔ دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا کی جیلوں میں 13 ہزار 76 قیدیوں کی گنجائش ہے اور ابھی ان کی تعداد 14 ہزار 321 ہے، جیلوں میں موجود قیدیوں میں صرف 2 ہزار 897 سزا یافتہ ہیں، 11 ہزار 424 قیدی فیصلوں کے منتظر ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور مقصود خان نے بتایا کہ سینٹرل جیل پشاور کیاسپتال میں 124 مریضوں کی گنجائش ہے، بیمار قیدیوں کے علاج کے لیے 2 خواتین ڈاکٹرز سمیت8 ڈاکٹرز موجود ہیں، مختلف امراض میں مبتلا قیدیوں کو دوائیں بھی دی جارہی ہیں، جب بھی ضرورت ہو اسپیشلسٹ ڈاکٹرز بھی جیل آتے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے بتایا کہ قیدیوں کے نفسیاتی امراض کے علاج کے لیے جیل میں سائیکاٹرسٹ بھی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں