میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حالات مخدوش ،مہنگائی عروج پرہے، وزیراعظم

حالات مخدوش ،مہنگائی عروج پرہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی عروج پر ہے اس میں کوئی شک نہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر صحبت پور میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی مخدوش حالات میں ہم نے حکومت سنبھالی، آئی ایم ایف سے معاہدہ ٹوٹ چکا تھا، مہنگائی عروج پر ہے اس میں کوئی شک نہیں، پاکستان کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے ہمیں خود ہمت پیدا کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وفاق نے سیلاب متاثرین کے لیے 100 ارب روپے خرچ کیے اور اب بھی ان کے لیے کئی سو ارب روپے درکار ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لوگ یہ خواب لے کر آئے تھے کہ پاکستان میں سب کو ان کے حقوق ملیں گے لیکن ایسا نہیں ہے، آج جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہے۔انھوں نے کہا کہ 2 ماہ میں افسران نے سیلاب زدگان کے سلسلے میں جو محنت کی وہ قابل ستائش ہے، ہمیں تعلیم اور صحت کے شعبے میں مزید اچھے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاق اگر بلوچستان کو فنڈز دیتا ہے تو یہ عوام کا حق ہے، بلوچ، پٹھان ،سندھی یا پھر پنجابی، یہ سب کا پاکستان ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان لاکھوں افراد کی قربانیوں سے معرض وجود میں آیا، اس لئے نہیں کہ امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوجائے، امیروں کا پاکستان دوسرا اور غریبوں کا پاکستان اور ہو۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اس لئے بنا تھا کہ ہر فرد چاہے وہ مسلمان ہو، ہندو ہو، سکھ، عیسائی یا پارسی ہو، کے آئین میں برابر کے حقوق ہیں۔ قائد اعظم نے اپنی 11 اگست 1947 کی تقریر میں یہی فرمایا تھا لیکن اب تک یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں