امریکا میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا کو سزائے موت کا حکم
جرات ڈیسک
بدھ, ۴ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
امریکی عدالت نے پہلی مرتبہ دوست کے قتل کے الزام میں خواجہ سرا کو سزائے موت دے دی۔ 2006 میں دوست کے قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والی امبر میک لوگلن کی زندگی کا خاتمہ انجیکشن کے ذریعے کیا جائے گا۔ وکیل کے مطابق بچپن سے سخت معاشرتی رویوں سے متاثرہ امبر نے اپنی دوست کو جان بوجھ کر قتل نہیں کیا تھا، ڈپریشن کا شکار امبر کئی مرتبہ خود اپنی جان لینے کی بھی کوشش کر چکی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امبر میک کے وکیل کا کہنا ہے کہ سزا کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کر دی گئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عدالت کے سامنے قتل کی وجوہات بیان کرنے کے باوجود انہیں کوئی رعایت نہیں دی گئی۔