میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برطانیہ میں 18سال کے طلبہ کے لیے ریاضی لازم قرار دینے کا فیصلہ

برطانیہ میں 18سال کے طلبہ کے لیے ریاضی لازم قرار دینے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
بدھ, ۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

برطانیہ میں 18 برس تک کے تمام طلبہ کے لیے ریاضی کے مضمون کو لازم قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے برطانوی تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس نئے منصوبے کے تحت 18برس کی عمر تک کے تمام طلبہ کے لیے ریاضی کے مضمون کو لازم قراردیا جائے گا اور بچوں کے سوچنے، سمجھنے اور ذہن کو مزید تخلیقی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس منصوبے کے ذریعے برطانوی قوم کو حساب کتاب میں نمایاں مقام دلانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پارلیمنٹ سے خطاب میں رشی سونک یہ اعلان کریں گے کہ مستقبل میں برطانیہ میں نوکری کے حصول کے لیے تجزیاتی صلاحیتیں درکار ہوں گی اور اسی لیے ریاضی کے مضمون کو پڑھنا لازمی ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں