سیاسی ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری عدالت میں چیلنج
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن شیڈول کے بعد سیاسی بنیادوں پر ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے شہاب امام ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فرقان اطیب، شکیل اور محمد شریف کو کراچی کے اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیا گیا ہے، یہ افسران متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے بھی ارکان ہیں۔ان افسران کی سیاسی بنیادوں پر تقرری بلدیاتی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے، سیف الرحمن کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بھی تبادلے و تقرریوں پر پابندی کے بعد تعینات کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت سندھ ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر انتخابی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہی ہے، انتخابی قوانین سے متصادم یہ تعیناتیاں غیرقانونی اور کالعدم قرار دی جائیں۔