ایم کیو ایم کا الائنس اور بی اے پی کے معاملات کوئی نیچرل پراسس ہیں؟فواد چوہدری
شیئر کریں
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا آج بلایا گیا اجلاس ملتوی کیا گیا ہے،یہ اجلاس آئندہ ہفتے شیڈول کیا جائے گا ہمارے پاس 186 کا نمبر پورا ہے۔کوشش ہے کہ مسلم لیگ ن کے ایک،دو لوگوں کی ایڈجسٹمنٹ بھی جلد ہو جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اب پی ٹی آئی کو کوئی چھوٹا نہیں کر سکتا،کچھ حلقوں میں خوف ہے کہ عمران خان بہت بڑا ہو گیا ہے۔ملک 35 سال تک مارشل لاء دور میں ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ پر ہی چلا،حکومت واپڈا اور ائیرپورٹ بیچے گی تو انکے خلاف نعرے لگائیں گے۔ریفارمز صرف وہ کر سکتے ہیں جن کے پیچھے عوامی سپورٹ ہو،اسلام آباد بلدیاتی انتخابات پر ہائیکورٹ نے درست فیصلہ دیا تھا،حکومت اس معاملے پر سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی،اگر سپریم کورٹ انتخابات ہونے دیتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا الائنس اور بی اے پی کے معاملات کوئی نیچرل پراسس ہیں؟کیا کامران ٹیسوری کو لوگ نہیں جانتے؟یہ نان کریکٹرز ہیں؟ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا مگر وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کو نہیں بلایا گیا۔عمران خان کے دور میں دہشت گردی پر قابو پایا جا چکا تھا،رانا ثناء اللہ کہہ رہا ہے کہ ہم نے آپریشن کا فیصلہ کیا۔