سندھ یونائٹیڈ پارٹی جی ڈی اے کا حصہ بن گئی، مل کرالیکشن لڑنے کافیصلہ
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ کی بڑی قومپرست جماعت ایس یو پی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شامل، اکٹھے انتخابات لڑنے کا فیصلہ، سید صدر الدین شاہ اور زین شاھ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے، سندھ میں پیپلزپارٹی کے خلاف نئے صف بندی کا آغاز، سندھ ایکشن کمیٹی برقرار رہی گی، انتخابی اتحاد ہے، روشن برڑو جرنل سیکریٹری ایس یو پی، تفصیلات کے مطابق سندھ کی بڑی قوم پرست جماعت سندھ یونائٹیڈ پارٹی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا حصہ بن گئی ہے، مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جی ڈی اے رہنما سید صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پندرہ سالہ ناکام دور اقتدار، مبینہ کرپشن، بیڈ گورننس کو لیکر عوام میں جائینگے، پریس کانفرنس سے قبل جی ڈی اے اور ایس یو پی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے، سیکریٹری اطلاعات جی ڈی اے سردار عبدالرحیم نے اتحاد کے نکات پڑھ کر سنائے، جی ڈی اے کے سید صدرالدین شاہ راشدی اور ایس یو پی کے سید زین شاہ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر جی ڈی اے کے ڈاکٹر صفدر عباسی، سردار عبدالرحیم، ایس یو پی کے سید جلال محمود شاہ، زین شاہ، روشن برڑو، خواجہ نوید امین، حسنین مرزا، نند کمار، سید غضنفر شاہ، ارشد شر بلوچ سمیت دیگر رہنما موجود تھے، اس موقع پر سید صدرالدین شاہ راشدی نے میڈیا نمائندوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ مخالفین کو ٹف ٹائم دینگے حکمران طبقے کی پندرہ سالہ کارکردگی کا سب کو علم ہے یہ گروپ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد سامنے آیا اسکا مقصد صرف لوٹ مار ہے یہ کمرشل پارٹی ہیزمینوں کو کمرشل کرکے لوٹ مار مچا رہے ہیں سندھ کی وحدت پر سودا کرتے ہیں۔ یہ لوگ پیسہ باہر لگاتے ہیں وہ یک زبان ہوکر صورتحال کو تبدیل کرسکتے ہیں آج ڈیجیٹل دور ہے اب عوام میں کافی شعور آگیا ہے آنے والے دور میں ان کو ایسا سبق ملے گا کہ انکی نسلیں یاد کرینگی انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں جو کچھ ہوا ہے، وہ سب کے سامنے ہے، اتنے بڑے سانحہ کو کوئی ایک جماعت حل نہیں کرسکتی متاثرین کو امداد دینا ان کے مسائل حل کرنا حکومت کا کام ہے ،حکومت کہیں نظر نہیں آرہی ، صرف این جی اوز کام کررہی ہیں، این جی اوز نے متاثرین کو امداد دی ہے، لوگ بے حال ہیں ،ہماری جماعت میدان لوگوں کے ساتھ رہی۔ سندھ میں ہم پیپلزپارٹی کے مخالف بنچوں پر بیٹھے پی ٹی آئی کے ساتھ وفاق میں اتحاد کیا پیپلزپارٹی حکمرانی میں پی ٹی آئی کو مدد کرتی رہی، تین سال پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کو مکمل سپورٹ کیا۔ سید صدرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ انگریز بٹوارے کی سیاست کرگیا ہے چاروں صوبوں کو فوج مضبوط ہوگی تو یکجا رکھے گی اداروں کو مضبوط ہونا ضروری ہے ۔