پی ٹی آئی کو استعفوں کی منظوری کے لیے ایک ایک کر کے آنا ہو گا، راجہ پرویز اشرف
شیئر کریں
قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ استعفوں کی منظوری کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کو ایک ایک کر کے آنا ہو گا، جتھے کی صورت میں آنے سے معاملات درست انداز میں نہیں ہو سکتے۔راجا پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتھے کی صورت میں آنے سے معاملات درست انداز میں نہیں ہو سکتے، پی ٹی آئی کے ارکان کو استعفوں کی منظوری کے لیے ایک ایک کر کے آنا ہوگا۔اسپیکر نے کہاکہ استعفوں کے معاملے پر آئین اور قانون کے پابند ہیں۔ انہوںنے کہاکہ استعفے ارکان کے تحریرکردہ نہیں تھے، گزشتہ طلبی پر بھی پی ٹی آئی کے ارکان نہیں آئے، پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے استعفوں سے متعلق بات چیت کے لیے رابطہ کیا تھا، ان کو بتا دیا ہے کہ میں اسلام آباد پہنچ گیا ہوں۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ عامر ڈوگر کو کہا تھا کہ استعفوں کے بارے میں پالیسی بڑی واضح ہے، جو بھی آئینی معاملات ہیں انہیں اسی تناظر میں دیکھا جاتا ہے، بنیادی آئینی طریقہ ہے کہ ہر ممبر استعفیٰ اپنے ہاتھ سے لکھے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ارکان آئیں اور استعفیٰ دیں تو تصدیق کے لیے بھیجوں، میرے بلانے کا مقصد یہ پوچھنا تھا کہ کیا وہ خوشی سے استعفیٰ دے رہے ہیں، پی ٹی آئی کے ارکان نہیں آئے تو میں سمجھا کہ استعفیٰ نہیں دینا چاہتے۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں پرآئینی ماہرین سے مشاورت مکمل کر لی ہے، پی ٹی آئی کا وفد اس سلسلے میں (آج) جمعرات کو سپیکر سے ملاقات کرے گا۔