میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا ڈھائی ہزار روپے میں ملنے لگا

کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا ڈھائی ہزار روپے میں ملنے لگا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی میں آٹے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا اور 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 500 روپے کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 100 روپے تک مزید مہنگا ہوا ہے۔حساس قیمت انڈیکس کے مطابق 22 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے سب سے بڑے شہر میں فی کلو آٹا 125 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جس کی قیمت اسلام آباد اور پنجاب کے مقابلے میں تقریباً 100 فیصد زیادہ ہے۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی، حیدرآباد اور کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بالترتیب 2 ہزار500، 2 ہزار420 اور 2 ہزار320 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح بنوں، پشاور، لاڑکانہ اور سکھر میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا بالترتیب 40 روپے، 70 روپے، 50 روپے اور 40 روپے مہنگا ہوا۔دوسری جانب اسلام آباد اور پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1295 روپے ریکارڈ کی گئی۔یاد رہے کہ پہلے ہی بتایا گیا تھا کہ ملک میں مہنگائی پہلے ہی عروج پر ہے اور ایسے میں حکام اور ملرز کی جانب سے دودھ اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے غریب صارفین کو ایک خوفناک دھچکا لگا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں