میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گھوٹکی کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں ڈرونز، نائٹ ویژن کیمرے استعمال ہوں گے

گھوٹکی کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں ڈرونز، نائٹ ویژن کیمرے استعمال ہوں گے

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ پولیس نے ضلع گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کے خلاف جدید آلات سے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق گرینڈ آپریشن کی مکمل تیاری کرلی گئی ہے، جس میں نائٹ ویژن ڈرون کیمرے، ابابیل ڈرون میزائل، اسنائپرز رائفلز، لانگ رینج اسنائپرگنز سمیت دیگر جدید ہتھیار خریدے جائیں گے۔پولیس حکام نے بتایاکہ پہلے مرحلے میں ابابیل کی تجرباتی فلائی بھی کرلی گئی ہے، 40 نائٹ ویژن ڈرون کیمرے، 30 ابابیل ڈرون میزائل، 30 اسنائپرز رائفلز، 50 لانگ رینج اسنائپرز بھی خریدے جائیں گے۔پولیس نے بتایا کہ 3 لاکھ کے قریب رائفل اور اسنائپر گن کی گولیاں خریدی جائیں گی جبکہ 300 کے قریب تھرمل، نائٹ ویژن اسنائپرز اور اسپاٹر ٹیلی اسکوپ خریدی جائیں گے۔دوسری جانب فائرنگ کی آوازپرگولیاں برسانے والی 10 مشین گن اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے لیس بکتر بند گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں