میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ نے پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

ن لیگ نے پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ( ن) نے چودھری پرویز الہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی، جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ خلیل طاہر سندھو اور دیگر نے اپنے دستخطوں سے تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی درخواست سیکریٹری اسمبلی کو جمع کروا دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر کے 22 دسمبر کے نوٹیفکیشن کے بعد وزیراعلیٰ اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہے اس لیے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں رہی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد واپس نہ لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ خلیل طاہر سندھو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پرویز الہی اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کرنے پر پہلے ہی عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صرف وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد واپس لی گئی ہے، پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد موجود رہے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں