میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توشہ خانہ کیس عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی تک پہنچ گیا

توشہ خانہ کیس عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور نگران بنی گالا انعام خان کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی۔ بشری بی بی مبینہ آڈیو میں توشہ خانہ کی چیزوں کی تصاویر کھینچنے پر برس رہی ہیں۔ مبینہ آڈیو میں بشری بی بی کہتی ہیں: ہیلو، جس پر انعام خان: السلام علیکم کہتا ہے۔بشری بی بی: وعلیکم السلام، یہ جو توشہ خانہ سے چیزیں آئی تھیں، آپ نے اصفر کو کہا تھا کہ ان کی تصویریں کھینچ کر بھیجو؟ اس پر انعام کہتا ہے: نہیں میں نے تو نہیں کہا تھا۔ بشری بی بی پھر کہتی ہیں تو کیوں کھینچی تھیں تصویریں؟ گھر کے اندر جو چیز آئے اس کی تصویر تو نہیں کھینچتے، گھر سے باہر سے جو آئے ان کی تصویر کھینچنی چاہیے؟ انعام نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم۔ بشری بی بی پھر کہتی ہیں کہ انعام نے کہا ہے اور اس نے بھیج دی ہیں۔ اس کے بعد بشری بی بی ہولڈ کا کہتی ہیں اور دوسرے بندے سے پوچھتی ہیں کہ آپ نے انعام کو بھیجی ہیں تصویریں؟ وہ کہہ رہا ہے مجھے نہیں بھیجیں، کس نے کہا تھا تصویریں کھینچنے کو؟ کس نے؟ کیوں؟ گھر کے اندر والی کسی چیز کی تصویر نہیں کھینچتے کیونکہ وہ میرے پاس آرہی تھی۔ فون پر بشری بی بی پھر کہتی ہیں کہ گھر سے جو باہر جاتی ہیں ان کی کھینچنی چاہیے، گھر کے اندر آنے والی چیز کی کون تصویر کھینچتا ہے؟ کس چیز کا ثبوت؟ آپ کو کیا ضرورت ہے ثبوت دینے کی؟ بشری بی بی کسی دوسرے فرد سے مکالمہ کرتی ہیں کہ آپ نے مجھ سے پوچھا ہے؟ سوری کا کیا مطلب؟ تماشا بنایا ہوا ہے گھر کو؟ ایم ایس ہم پر اعتماد کرکے بھیج رہا ہے، آپ کون ہوتے ہیں تصویریں کھینچنے والے؟ بشری بی بی انعام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتی ہیں کہ اور تمہیں کیوں بھیجی ہیں اس نے تصویریں؟ اس پر انعام کہتا ہے کہ بی بی مجھے تصویریں آئی ہیں کہ ہم اندر دے رہے ہیں، جس پر میں نے کہا کہ بس آپ بی بی کو دے دیں، وہ جانیں۔ بشری بی بی پھر انعام سے مخاطب ہوتی ہیں کہ کیا کرنا ہے تصویروں کا؟ ہم لوگوں نے کیا کرنا ہے تصویروں کا ؟ آج کے بعد تم گھر کے اندر نہیں آئو گے، سمجھ آئی۔ اس پر انعام کہتا ہے کہ ٹھیک ہے۔ پھر بشری بی بی غصے میں کہتی ہیں کہ تصویریں لے کر وہیں رہو جہاں تم بیٹھے ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں