میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذیشان ذکی کے صائمہ عربین ولاز  کے خلاف اوگرا کا فیصلہ

ذیشان ذکی کے صائمہ عربین ولاز کے خلاف اوگرا کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اوگرا نے صائمہ عربین ولاز کو سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بلک گیس کنکشن جاری کرنا غیر قانونی قرار دے دیا،اوگرا نے فیصلہ سناتے ہوئے صائمہ بلڈرز کی رہائشی اسکیم کو فوری طور پر گیس بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے گڈاپ کی دیہہ جام چکرو تپو منگھوپیر میںرہائشی صائمہ عربین ولاز کوبلک گیس کنکشن فراہم کیا گیا، صائمہ بلڈرز اینڈ رئیل اسٹیٹ ڈیولپرزنے ایس ایس جی سی ایل کو 6 لاکھ 42 ہزار روپے ادا کیے، اس کے علاوہ صائمہ بلڈر کی جانب سے ایک کروڑ 95لاکھ روپے ادا کرنے کے بعد صائمہ بلڈرز کو گیس کے 4 میٹرز فروخت کئے گئے،گیس جاری کرنے کی منظوری ایم ڈی ایس ایس جی سی ایل اسد مصطفی نے دی، صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے اوگرا اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے صائمہ عربین ولاز میں خود ہی غیر معیاری پائپ لائنز بچھائیں، گیس میٹرز کی تنصیب بھی کی، بعد میں رہائشی اسکیم کے ہزاروں الاٹیز کو بل ارسال کرکے 3 سال تک کروڑوں روپے بھی وصول کرتے رہے۔ الاٹیز کی شکایات کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے فیصلہ سناتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں کہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ، صائمہ بلڈرز کے ذیشان ذکی کی رہائشی اسکیم صائمہ عربین ولاز کوغیر قانونی طور پر فراہم کیا گیا بلک گیس کنکشن فوری طور پر منقطع کرے، سوئی سدرن صائمہ بلڈرز کی جانب سے بچھایا گیا پورا نیٹ ورک جلد از جلد ٹیک اوور کرے اور اپنے تحویل میں لے اور اپنی پالیسی کے تحت ریگولرائز کرے، صائمہ بلڈرز کے بچھائے گئے گیس پائپ لائنز کے نیٹ ورک کو ٹیک اوور کرنے میں ایس ایس جی سی ایل اوگرا کا تعاون حاصل کرے، سوئی سدرن گیس کمپنی صائمہ عربین ولازکے گیس پائپ لائن نیٹ ورک میں موجود تمام خامیاں ختم کرے اور اسکیم کے رہائشیوں کو ریگولرائز کرے کہ گھروں کے اندر بچھائی گئی لائنز ایس ایس جی ایل کے معیار کے مطابق ہیں یا نہیں ، دوسری صورت میں مکینوں کو تجویز دی جائے کہ وہ گھروں کے اندر سوئی سدرن گیس کمپنی کے معیار کے مطابق گھروں کے اندر لائنز بچھائیں کیونکہ صائمہ عربین ولاز کے مکینوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں