میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی والوں کے لیے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 2.45 روپے یونٹ کمی کی منظوری

کراچی والوں کے لیے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 2.45 روپے یونٹ کمی کی منظوری

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک کے اکتوبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا نے 30 نومبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی، جس میں 2.45 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری کی گئی۔نیپرا کے مطابق اس کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہو گا جب کہ لائف لائن صارفین،300 یونٹس تک گھریلوصارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں